معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑی بنانے والی فیکٹری کے ایک روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں انجینئر شدید زخمی ہوکر زمین پر گرگیا۔
کمپنی کے دو عینی شاہدین ملازمین نے بتایا کہ گاڑیوں کے پرزے اٹھانے پر مامور روبوٹ نے دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپے جس سے ملازم کا خون بہنا شروع ہوگیا اور وہ زمین پر گر گیا۔
A Tesla engineer was ambushed by a robot at the company’s Texas factory as revelations mount up about the company’s record. > https://t.co/6m1aLXJpX4 pic.twitter.com/PPovxqG6t5
— Herald Sun (@theheraldsun) December 27, 2023
روبوٹ نے اس وقت حملہ کیا جب انجینئر تین ناکارہ روبوٹس کے سافٹ ویئر ڈیزائن کررہا تھا۔
یہ واقعہ امریکی شہر آسٹن میں قائم گیگا ٹیکساس فیکٹری میں 2021 پیش آیا تھا