Wednesday, April 23, 2025, 12:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹیسلا کے منافع میں کمی کے بعد ایلون مسک کا امریکی حکومت کو کم وقت دینے کا فیصلہ

ٹیسلا کے منافع میں کمی کے بعد ایلون مسک کا امریکی حکومت کو کم وقت دینے کا فیصلہ

’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے لیے مختص ان کے وقت میں آئندہ ماہ سے ’نمایاں طور پر کمی‘ آئے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنی الیکٹرک کار کمپنی کے منافع اور فروخت میں بڑی کمی کے بعد امریکی حکومت میں اپنے کردار کو ’نمایاں طور پر‘ کم کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد ایلون مسک کو کفایت شعاری مہم یعنی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کی قیادت سونپی گئی ہے۔

ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے لیے مختص ان کے وقت میں آئندہ ماہ سے ’نمایاں طور پر کمی‘ آئے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ ٹیسلا سے اپنی توجہ ہٹانے کے الزامات کے بعد اب ہفتے میں صرف ایک سے دو دن ہی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی میں گزاریں گے۔

banner

ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ اب ’اپنا زیادہ وقت ٹیسلا کے لیے مختص کریں گے‘ لیکن یہ بھی کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو مکمل طور پر نہیں چھوڑیں گے۔

کام کو ’انتہائی اہم‘ قرار دیتے ہوئے مسک نے کہا کہ ’جب تک صدر چاہیں گے‘ اور ’جب تک یہ فائدہ مند ہے‘ وہ اس عہدے پر موجود رہیں گے۔

مسک نے ٹیسلا کاروں کے بائیکاٹ کا الزام ان لوگوں پر لگایا جو ’ان پر اور ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کی ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

منگل کو ایلون مسک نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹیسلا شمالی امریکہ، یورپ اور چین میں مقامی سپلائی چینز کی وجہ سے ٹیرف سے سب سے کم متاثر ہونے والی کار کمپنی ہے لیکن انھوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیرف ’کمپنی کے لیے اب بھی سخت ہیں، جہاں مارجن کم ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’میں کم ٹیرف کی وکالت کرتا رہوں گا لیکن میں بھی صرف اتنا ہی کر سکتا ہوں۔‘

منگل کے روز ٹیسلا نے گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں اپنی گاڑیوں کی فروخت میں 20 فیصد جبکہ منافع میں 70 فیصد سے زیادہ کمی کے بارے میں بتایا۔

کمپنی نے یہ کہتے ہوئے کہ ’سیاسی جذبات میں تبدیلی‘ مانگ کو نقصان پہنچا سکتی ہے، سرمایہ کاروں کو خبردار کیا کہ یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

منگل کو مارکیٹ بند ہونے تک کمپنی کے حصص نے اس سال اپنی قدر کا تقریباً 37 فیصد گنوا دیا تاہم مارکیٹ بند ہونے کے بعد ان میں دوبارہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024