Friday, November 22, 2024, 1:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ میں مطلوب برطانوی شہری ڈنمارک کے حوالے

ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ میں مطلوب برطانوی شہری ڈنمارک کے حوالے

سنجے شاہ ایک سال سے امارات میں زیر حراست تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

اماراتی حکام نے برطانیہ کے شہری سنجے شاہ کو ٹیکس اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ڈنمارک کے حوالے کر دیا ہے ۔ سنجے شاہ ایک سال سے امارات میں زیر حراست تھا، تاہم ڈنمار میں ایک ٹیکس فراڈ میں مطلوب ملزم تھا ۔

سنجے شاہ کو ڈنمارک کی ٹیکس اتھارٹی نے ایک ارب ڈالر پچیس کروڑ ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا بھی سنا رکھی ہے۔ اماراتی حکام نے قانونی پراسس مکمل ہونے کے بعد سنجے شاہ کو ڈنمارک کے حکام کے سپرد کیا ہے،جہاں اس ے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سنجے شاہ نے 2012 اور 2015 کے درمیان ایک بڑے فراڈ میں ماسٹر مائنڈ کے طور پر دھوکہ دہی کر کے ایک بڑی رقم ڈنمارک میں ری فنڈ کرائی تھی جس کا وہ حق نہیں رکھتے تھے۔ سنجے شاہ نے خود کو ڈنمارک کی کمپنیوں سے ساتھ منسلک ظاہر کیا تھا۔

اسے دبئی میں پولیس نے ایک سال پہلے اسی طرح کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔اس کے کئی دوسرے ساتھی بھی ان مقدمات میں مطلوب ہیں۔

banner

ستمبر 2022 میں سنجے شا کو ڈنمارک کی ٹیکس اتھارٹی نے ایک ارب 25 کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ وہ کئی سال سے ڈنمارک میں قانون کو مطلوب تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024