Thursday, September 19, 2024, 12:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ قرار، سلامتی کونسل میں رپورٹ پیش

ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ قرار، سلامتی کونسل میں رپورٹ پیش

دہشتگرد تنظیمیں خطے اور بالخصوص عالمی امن کیلئے براہ راست خطرہ ہیں؛ رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، داعش اور القاعدہ کو مانیٹر کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم نے اپنی 15 ویں رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کر دی ہے۔

اقوام متحدہ کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں خطے اور بالخصوص عالمی امن کیلئے براہ راست خطرہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 سے ساڑھے 6 ہزار کے درمیان جنگجو موجود ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی نے ننگرہار، قندھار، کنڑ، نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں کیمپ بنا رکھے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے، ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے مسلسل افغان سر زمین کا استعمال کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان میں حملے کرنے کیلئے ٹی ٹی پی کو افغانستان کے طالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے، جنگجو افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرمیاں انجام دینے کیلئے پوری طرح سے آزاد ہیں، کابل پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کو تیار نہیں۔

banner

رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان میں القاعدہ کے کارندے پاکستان میں حملوں کیلئے ٹی ٹی پی کی مدد کر رہے ہیں، ٹی ٹی پی کو اب القاعدہ جیسے دہشت گرد نیٹ ورک سے بھی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ مل رہی ہے، ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو القاعدہ کے کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024