Sunday, December 22, 2024, 6:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان، سعودیہ، فلسطین، انڈونیشیا و امارات سمیت متعدد ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے

پاکستان، سعودیہ، فلسطین، انڈونیشیا و امارات سمیت متعدد ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے

بھارت اور بنگلہ دیش میں کل عید منائی جائے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان، سعودیہ، فلسطین، انڈونیشیا و امارات سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

تاہم بھارت اور بنگلہ دیش میں کل عید منائی جائے گی۔

سعودی عرب، فلسطین، انڈونیشیا، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) قطر، مراکش، کویت، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے عید الفطر کی خوشیاں پھیکی پڑگئیں اور فلسطینی اپنے پیاروں کو یاد کرکے روتے رہے۔

banner

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے دوران فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

سعودی عرب میں حرم شریف اور مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔

فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے کڑے پہروں اور پابندیوں کے باجود مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی۔

امریکا ۔ کینیڈا ۔ برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی مسلم کمیونٹی عید کی خوشیاں سمیٹنے میں مصروف ہے۔

دنیابھر میں نماز عید کےبڑے اجتماعات کے دوران امت مسلمہ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024