Monday, June 2, 2025, 8:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانیوں سے شادی کرنیوالے افغان باشندوں کی بیدخلی رکنے کا امکان، پی او کارڈ جاری کرنے کا حکم

پاکستانیوں سے شادی کرنیوالے افغان باشندوں کی بیدخلی رکنے کا امکان، پی او کارڈ جاری کرنے کا حکم

109 افغان باشندوں کی درخواستیں منظور

by NWMNewsDesk
0 comment

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی پی او سی کے لیے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیر ملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم اس کارڈ کا حامل شخص پاسپورٹ نہیں بنوا سکتا اور ووٹ نہیں ڈال سکتا۔

پشاور ہائیکورٹ نے 109 افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرلیں اور ان تمام 109 افغان باشندوں کو پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

banner

سپریم کورٹ میں بھی جسٹس سردارطارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل تھے۔

درخواست گزار فرحت اللہ بابر نے موقف اپنایا کہ نگراں حکومت کے پاس غیر قانونی شہریوں کی بے دخلی کا مینڈیٹ نہیں، جن افغان شہریوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے وہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دے چُکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عدالت کے پاس شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا اختیار ہے، آرٹیکل 4،9 ،10 اے اورآرٹیکل 25 کے تحت بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 40 سال سے جو لوگ یہاں رہ رہے ہیں کیا وہ یہاں ہی رہیں اس پرعدالت کی معاونت کریں۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے معاہدے مہاجرین کے حقوق کو تحفظ دیتے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے ان معاہدوں کا پابند ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت، ایپکس کمیٹی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024