Thursday, November 21, 2024, 6:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی ایھتلیٹ ارشد ندیم کو فرانس میں ایک تقریب کے دوران گولڈ میڈل پہنا دیا گیا ہے۔

پاکستانی ایھتلیٹ ارشد ندیم کو فرانس میں ایک تقریب کے دوران گولڈ میڈل پہنا دیا گیا ہے۔

تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پیرس اولمپکس میں گزشتہ روز جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ایھتلیٹ ارشد ندیم کو فرانس میں ایک تقریب کے دوران گولڈ میڈل پہنا دیا گیا ہے۔

اس مقابلے میں رنر اپ بھارت کے نیرج چوپڑہ اور تیسرے نمبر پر آنے والے گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرکو بھی میڈلز دیے گئے۔

تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا،اس موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں نہ صرف گولڈ میڈل جیت لیا بلکہ زیادہ دور نیزہ پھینکنے کا اولمپکس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔

banner

خیال رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024