Saturday, May 31, 2025, 5:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی بازار حصص میں 100 انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ

پاکستانی بازار حصص میں 100 انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ

بینچ مارک انڈیکس 120,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔

100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ابتدائی کاروباری اوقات میں بینچ مارک انڈیکس 120,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس سے اسٹاکس کی قیمتوں میں تیزی آئی اور مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوا۔

banner

دوسری جانب زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بھی بہتری کا رجحان رہا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر 281.90 روپے پر آ گیا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ اور معاشی پالیسیوں سے متعلق مثبت توقعات بھی اس رجحان کا سبب بن رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024