Thursday, September 19, 2024, 12:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی باکسر اٹلی میں سلپ ہوگیا، خاتون کی رقم بھی چرا لی

پاکستانی باکسر اٹلی میں سلپ ہوگیا، خاتون کی رقم بھی چرا لی

زوہیب ہوٹل سے نکلنے سے پہلے اپنا پاسپورٹ اپنے ساتھ لے گئے، ان کے پاس ایک ماہ کا شینگن ویزا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے زوہیب رشید کے اٹلی میں لاپتہ ہونے کے بعد پاکستان کو بڑا دھچکا لگا ہے، جو میلان کے نواح میں بسٹو آرزیو ایرینا میں پیرس اولمپکس باکسنگ کے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کر رہا ہے۔

زوہیب ہفتے کو ٹیم ہوٹل سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ کوچ ارشد حسین منیجرز میٹنگ اور قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ تاہم، رات 9 بجے (مقامی وقت) کے قریب واپس آنے پر زوہیب کا پتہ نہیں چل سکا۔ باکسر نے ہوٹل کے کمرے میں کچھ سامان چھوڑ دیا جبکہ کچھ سامان بھی ساتھ لے گئے۔

سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر تنگ نے زوہیب رشید کی جانب سے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پاؤنڈ چوری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پاؤنڈ لیکر فرار ہو گئے۔

پاکستان سے گئے ساتھی باکسر ٹریننگ کے لیے گئے جبکہ زوہیب نے انہیں بتایا کہ وہ اوپر ٹریننگ کریں گے کیونکہ نیچے بہت سردی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں سے نہیں ملے۔

banner

زوہیب ہوٹل سے نکلنے سے پہلے اپنا پاسپورٹ اپنے ساتھ لے گیا، اس کے پاس ایک ماہ کا شینگن ویزا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ہیڈ کوچ نے قریبی تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور پولیس کو کھلاڑی کی تفصیلات اور تصویر فراہم کی گئی۔

زوہیب کی فائٹ اتوار کو باکسنگ ریفیوجی ٹیم کے امید احمد صاف کے خلاف ہونی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024