Friday, November 22, 2024, 2:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی فورسز پر حملوں سے آگاہ ہیں، ہم نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا، امریکا

پاکستانی فورسز پر حملوں سے آگاہ ہیں، ہم نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا، امریکا

پاکستان میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو ترجیح نہیں دیتے، ویدانت پٹیل

by NWMNewsDesk
0 comment

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ رواں ماہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، جس پر متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

ائیر فورس بیس حملے میں مارے گئے دہشت گردوں سے امریکی ساختہ ہتھیار ملنے کا انکشاف ہونے پر انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا تھا۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، انسداد منشیات کی کوششوں اور سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں 40 سال سے زائد عرصے سے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے ہم کسی بھی ملک میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے

banner

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں اور اور مناسب بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024