پاکستانی لڑکی جویریہ خانم کو بھارتی نوجوان سمیر خان سے شادی کے لیے بالآخر بھارتی ویزا مل گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی جویریہ کی 5 سال پہلے انٹرنیٹ پر بھارتی نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔
کچھ عرصے میں دونوں کی منگنی ہوگئی، 5 سال کے دوران بھارتی ہائی کمیشن نے 3 بار ویزہ درخواست مسترد کی۔
تاہم اب بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے جویریہ کو 45 دن کا ویزہ جاری کردیا، بھارت پہنچنے پر جویریہ کا زبردست استقبال کیا گیا۔
भारत-पाकिस्तान की सीमा पार कर अटारी पहुंची जावरिया,जनवरी के पहले सप्ताह में करेंगी कोलकाता के समीर खान से शादी
#pakistaniwoman #javeriakhanum#sameerkhan #kolkata #pakistanibride #viralnews #punjabupdates #punjabnews #hindi #hindinews #uttamhindutv pic.twitter.com/o2z7YZv9Gu
— Uttam Hindu (@DailyUttamHindu) December 5, 2023
جویریہ اور سمیرکی شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں کولکتہ میں ہوگی۔
بھارت پہنچنے پر جویریہ خانم کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی ناقابل بیان ہے ، انہیں یہ سب ایک خواب جیسا لگ رہا ہے۔