پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور لیبرامیدوارصادق خان نے تیسری بارمیئر لندن منتخب ہو کر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کڑا مقابلہ تھا جس میں صادق خان نے 43 فیصد اورسوزن ہال نے33 فیصد و وٹ حاصل کئے۔
نتائج کے مطابق صادق خان 1لاکھ27 ہزار455 ووٹ لیکر دوبارہ لندن کے میئرمنتخب ہو ئے جبکہ مد مقابل کنزرویٹو امیدوار سوسن ہال صرف 34 ہزار ووٹ حاصل کر سکیں۔
خیال رہے نومنتخب میئر صادق خان کے منشور میں بچوں کے لئے اسکولوں میں مفت کھانا ،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ،لندن میں سستے گھروں کی تعمیر، گرینر لندن اور فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ، پانچ لاکھ درخت لگانے ،شام میں تیرہ سو نئے پولیس افسران کی تعیناتی کے عوامی ، فلاحی منصوبے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صادق خان پہلی مرتبہ 2016 جبکہ دوسری بار2021 میں میئرلندن منتخب ہوئے تھے ، 2016 میں صادق خان نےکنزرویٹو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔