Tuesday, June 10, 2025, 3:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے بری خبر

پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے بری خبر

ملک میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی کا امکان

by NWMNewsDesk
0 comment

رواں سال ملک میں کپاس کی پیداور میں نمایاں کمی کا امکان ہے جس کے باعث ملکی ٹیکسٹال ایکسپورٹ میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفید مکھی اور بارشوں سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث پیداوار میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کپاس کا پیداواری ہدف ایک کروڑ 27 لاکھ بیلز حاصل نہ ہونے کے امکان ہے، رواں سال ہدف سے 37 لاکھ بیلز کم پیداوار ہوگی، اور کپاس کی کُل پیداوار 90 لاکھ بیلز تک محدود رہنے کے امکانات ہیں۔

تاجروں کے مطابق روئی کی قیمتیں 500 روپے فی من مندی کے بعد پنجاب میں 19 ہزار جب کہ سندھ میں 18 ہزار روپے فی من تک گر گئیں۔ رواں کاٹن سیزن کے آغاز پر میعاری کپاس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ایکسپورٹ کے سودے ہوئے ہیں، اور 7 ہزار 500 کاٹن بیلز ایکسپورٹ ہو چکی ہیں، تاہم سفید مکھی کے حملے کے سبب روئی کا میعار گرنے کی وجہ سے مزید کاٹن بیلز کے سودے منسوخ ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024