Thursday, November 21, 2024, 1:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی پارلیمنٹ نے مدت نہیں لکھی تو نا اہلی تاحیات کیوں؟ چیف جسٹس

پاکستانی پارلیمنٹ نے مدت نہیں لکھی تو نا اہلی تاحیات کیوں؟ چیف جسٹس

تاحیات نااہل کرنا اسلام کیخلاف ہے،توبہ کا راستہ تو خدا نے بھی بند نہیں کیا ، ریمارکس

by NWMNewsDesk
0 comment

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے مدت نہیں لکھی تو نااہلی تاحیات کیوں؟ دو سال کیوں نہیں کی گئی؟ کسی کو تاحیات نااہل کرنا اسلام کے خلاف ہے، توبہ کا راستہ خدا نے بند نہیں کیا تو عدالت کیسےکرسکتی ہے؟

درخواست گزار فیاض احمد غوری اور سجادالحسن کے وکیل خرم رضا نے عدالتی دائرہ اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ یہ کیس کس دائرہ اختیار پر سن رہی ہے؟ کیا آرٹیکل187 کے تحت اپیلیں ایک ساتھ سماعت کیلئے مقررکی گئیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے وکیل خرم رضا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی درخواست تک محدود رہیں، جس پر خرم رضا کا کہنا تھا عدالت مقدمے کی کارروائی 184/3 میں چلا رہی ہے یا 187 کے تحت؟ آرٹیکل 62 میں کورٹ آف لاء کی تعریف نہیں بتائی گئی۔

banner

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا آرٹیکل 99 ہائیکورٹ کو آرٹیکل 184/3 سپریم کورٹ کو ایک اختیار دیتا ہے، سوال یہ ہے کیا آرٹیکل 62 ون ایف سپریم کورٹ کو کوئی اختیار دیتا ہے؟

وکیل عریز بھنڈاری کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عزیرصاحب آپ سے آئینی معاونت کی امید تھی جو آپ نے نہیں کی، کسی نے بھی آرٹیکل17 کا ذکرنہیں کیا، کسی نے یہ نہیں بتایا کہ محض جھوٹ بولنے پرتاحیات نااہلی کیوں؟ تاحیات نااہلی دینے کی کوئی تو منطق ہونی چاہیے۔

عدالت نےکیس کی مزید سماعت جمعےکی صبح 9 بجے تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024