Wednesday, September 18, 2024, 9:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مجوزہ آئینی ترمیمی بِل کا معاملہ پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس تک موخر

مجوزہ آئینی ترمیمی بِل کا معاملہ پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس تک موخر

نمبر پورے، مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے وقت مانگا؛ عرفان صدیقی

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت کی جانب سے آئینی ترمیمی بل پارلیمان میں پیش کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ رات پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے سوالات اٹھائے اور تحفظات کا اظہار کیا۔

حکومت کی جانب سے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دیئے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمان کو اصولی طور پر اس آئینی ترمیم سے کوئی اختلاف نہیں تھا تاہم وہ تکنیکی بنیاد پر اس کے ایک ایک جزو کا جائزہ لینا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسے موخر کر دیا جائے اور ہمیں وقت دیا جائے کہ ہم اس کا مطالعہ کر سکیں اور اس کو دیکھ سکیں اور عالمی ماہرین سے مشاورت کر سکیں۔‘

banner

ان کا کہنا تھا کہ نئے اجلاس بلائے جائیں گے جب تک اپوزیشن جماعتیں بھی ان ترامیم کو دیکھ کر اپنی رائے قائم کر سکیں گی اس لیے اس معاملے کو فی الحال اگلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا ہے۔

عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ اس وقت حکومت کو نمبر گیم کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اتفاق رائے اور تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے سفارشات کا معاملہ ہے۔

حکومت اس آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام جماعتوں کا اطمینان حاصل کرنا چاہتی ہے اور اگر کوئی چیز اتفاق رائے سے یا متفقہ طور پر ہو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ اس کا انتظار کر لینا چاہیے۔

خیال رہے کہ حکومت نے آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہفتہ اور اتوار یعنی چھٹی کے روز بھی طلب کر رکھے تھے لیکن نمبر گیم پوری نہ ہونے اور مشاورتی عمل طویل ہونے کے باعث دونوں دن بل پیش نہ کیا جا سکا اور سوموار کے روز پر ملتوی کر دیا گیا لیکن آج بھی حکومت کسی اتفاق رائے پر نہیں پہنچ سکی جس کے بعد اب معاملہ اگلے ہفتے پر ٹال دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024