47
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔
بدھ کے روز بھی کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی ۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 664 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس پہلی بار 58 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جارہی ہے اور 16 نومبر کو ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 21 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 293 پوائنٹس اضافے سے57 ہزار 371 پر بند ہوا۔