Thursday, November 21, 2024, 3:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان ’انتہائی خطرناک‘ ممالک کی فہرست میں شامل نہیں، برطانوی حکام

پاکستان ’انتہائی خطرناک‘ ممالک کی فہرست میں شامل نہیں، برطانوی حکام

برطانیہ کے شہریوں کے لیے سفر کے لیے ’انتہائی خطرناک‘ سمجھے جانے والے 8 ممالک میں یوکرین، ایران، سوڈان، لبنان، اسرائیل، بیلاروس اور فلسطینی علاقے شامل ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کو سفر کے لیے ’انتہائی خطرناک ممالک‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

حال ہی میں برطانیہ کے فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ آفس نے اسرائیل اور غزہ سمیت 8 ممالک کو برطانیہ کے شہریوں کے لیے ’انتہائی خطرناک‘ سمجھے جانے والے مقامات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

متعدد رپورٹس میں ’بلیک لسٹ‘ اور ’ریڈ لسٹ‘ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا لیکن حکام نے واضح کیا کہ کوئی بلیک یا ریڈ لسٹ نہیں ہے اور ہر ملک کی اپنی ٹریول ایڈوائز ہے۔

برطانیہ کا فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ آفس بھارت اور پاکستان دونوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتا ہے۔

banner

پاکستان کے لیے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاک افغانستان سرحد اور بھارت اور پاکستان کے درمیان تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کے 10 میل کے دائرے میں واقع علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، یہ ایڈوائزری ممکنہ طور پر سیکیورٹی خدشات یا خطے سے وابستہ تنازعات کی وجہ سے ہے۔’

یہی ایڈوائزری بھارت کے لیے بھی ہے، برطانیہ کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ منی پور اور مقبوضہ کشمیر کے بعض حصوں کا سفر نہ کریں۔

پاکستان کے لیے ایڈوائزری میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے علاقوں کا سفر کرنے سے خبردار کیا گیا ہے، جن میں باجوڑ، بنوں، بونیر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، لوئر دیر، مہمند، اورکزئی، پشاور، سوات، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، اور گوادر شامل ہیں۔

برطانیہ کے شہریوں کے لیے سفر کے لیے ’انتہائی خطرناک‘ سمجھے جانے والے 8 ممالک میں یوکرین، ایران، سوڈان، لبنان، اسرائیل، بیلاروس اور فلسطینی علاقے شامل ہیں۔

اس فہرست میں افغانستان، شام اور یمن پہلے ہی شامل ہیں جنہیں پہلے ہی سب سے زیادہ خطرناک ممالک کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024