Saturday, May 31, 2025, 5:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان اور انڈیا نے ایک دوسرے کے ایک ایک سفارت کار کو ناپسیندیدہ قرار دے دیا

پاکستان اور انڈیا نے ایک دوسرے کے ایک ایک سفارت کار کو ناپسیندیدہ قرار دے دیا

متعلقہ رکن کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ہائی کمیشن میں تعینات عملے کے ایک ایک رکن کو  پرسونا نان گراٹا ( ناپسندیدہ شخصیت) قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ’پاکستان نے انڈین ہائی کمیشن اسلام آباد کے ایک اسٹاف ممبر کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے دیا ہے۔‘

حکومت پاکستان نے منگل کو انڈین ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات عملے کے ایک افسر کو اُس کے عہدے کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیا ہے۔

پاکستانی حکام نے انڈین ہائی کمیشن کے متعلقہ رکن کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

banner

انڈین ناظم الامور کو منگل کے روز وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں طلب کر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے رکن کو انڈیا چھوڑنے کی ہدایت

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو ہی انڈین حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں کام کرنے والے ایک افسر کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

انڈین وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے افسر انڈیا میں اپنی سرکاری حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

پاکستانی افسر کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے کر 24 گھنٹوں کے اندر انڈیا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو انڈین وزارتِ خارجہ میں طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024