Thursday, June 12, 2025, 9:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ

نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا خیرمقدم

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ دیکھتا ہے اور ان دونوں ممالک کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتا ہے۔

میتھیو ملر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا خیرمقدم بھی کیا۔

کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ یقینا ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان نتیجہ خیز اور پرامن مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے لیکن کسی بھی بات چیت کی رفتار کا تعین پاکستان اور بھارت نے خود کرنا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024