Thursday, November 21, 2024, 1:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

پاکستان بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

آج پہلی تراویح ادا کی گئی ، کل بروز منگل یکم رمضان ہوگا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان، بھارت سمیت دیگر مشرقی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا۔

پاکستان بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں کے کئی شہروں میں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

بھارت میں سب سے پہلے لکھنؤ میں رمضان کا چاند نظر آیا ۔

banner

دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا، اس کے علاوہ حیدرآباد میں سحری مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 16 منٹ اور افطار شام 6 بج کر 26 منٹ پر ہوگی۔

بھارتی شہر ممبئی میں وقت سحر 5 بج کر 38 منٹ اور افطار 6 بج کر 48 منٹ پر ہوگی جبکہ پونے میں سحری مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ اور افطار 6 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

دوسری جانب بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے مطابق کل پہلا روزہ ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024