پاکستان نے انگلینڈ کو راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستانی اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت مہمان ٹیم صرف 36 رنز کا ہدف ہی دے سکی
پاکستانی بلے بازوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
میچ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 112 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے صرف 36 رنز کا ہدف ملا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے ہی اوور میں دس رنز بنا لیے۔
جارحانہ کھیل کے دوران 14 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب انگلش اسپنر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس کے بعد ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے کپتان شان مسعود نے آتے ہی لگاتار چار چوکے لگا کر انگلش بالرز کی دباؤ ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پاکستان نے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر 36 رنز کا ہدف حاصل کر کے نہ صرف میچ جیتا بلکہ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
کپتان شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے یہ پہلی سیریز جیتی ہے
پاکستان نے اپنی سر زمین پر ساڑھے تین سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔
اس سے قبل فروری 2021 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔
پاکستان انگلینڈ کے خلاف آٹھ برس بعد کوئی ٹیسٹ سیریز جیتا ہے جب کہ اس نے 13 برس کے وقفے کے بعد انگلینڈ کو کسی ہوم سیریز میں ہرایا ہے۔
تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کئی ریکارڈز بناتے ہوئے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔
ملتان میں ہی کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شکست کا بدلہ لیتے ہوئے انگلش ٹیم کو 152 رنز سے ہرایا
اولپنڈی میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو با آسانی نو وکٹوں سے شکست دی۔
۔ز