Saturday, April 19, 2025, 5:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ بلوم کی جیل میں عمران خان سے ملاقات پر امریکی محکمہ خارجہ کا جواب دینے سے انکار

ڈونلڈ بلوم کی جیل میں عمران خان سے ملاقات پر امریکی محکمہ خارجہ کا جواب دینے سے انکار

پاکستان سمیت کسی ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں، امریکہ

by NWMNewsDesk
0 comment

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے سوال پر کہا ہے کہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی ویزے کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے بارے حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان کیلئے 4 نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی بھی حمایت کی۔

banner

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی، ٹریننگ سکولز کیلئے چار ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024