103
پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد حکومت پاکستان نے ملک میں موجود تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کا سب سے زیادہ اثر پاکستان میں قیام پذیر تقریباً سترہ لاکھ غیر قانونی افغان باشندوں پر پڑا ہے۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی بڑی تعداد رضا کارانہ طور پر واپس جارہی ہے جب کہ نہ جانے والوں کے خلاف پاکستانی حکام کارروائی کررہے ہیں لیکن غیر قانونی غیر ملکیوں کو یوں بے دخل کرنے کے بجائے کوئی باوقار راستہ بھی اختیار کیا جاسکتا تھا؟ عامر اسحاق سہروردی واشنگٹن سے اپنے پروگرام خبر رساں میں اسی معاملے پر بات کررہے ہیں۔
