Tuesday, June 3, 2025, 4:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکا

پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکا

پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، میتھیو ملر

by NWMNewsDesk
0 comment

اامریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں، پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے، ہم تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات کرتے ہیں جو پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے، اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت جاری رہتی ہے۔

banner

اس کے علاوہ میتھیو ملر نے بتایا کہ پاکستانی آرمی چیف محکمہ خارجہ، پینٹاگون سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں تھے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024