Thursday, September 19, 2024, 7:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں الیکشن کے نتائج میں مبینہ رد وبدل پر احتجاج، شانگلہ میں3 پی ٹی آئی کارکن ہلاک

پاکستان میں الیکشن کے نتائج میں مبینہ رد وبدل پر احتجاج، شانگلہ میں3 پی ٹی آئی کارکن ہلاک

شانگلہ میں خونی تصادم کے دوران پولیس کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے10 کارکن زخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے مختلف شہروں میں الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی کے احتجاج جاری ہے

خیبر پختونخوا میں ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 پی ٹی آئی کارکن ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

شانگلہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی شکست کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دھاندلی کا الزام لگاکر الپوری میں ڈی آر کے دفتر کا گھیراؤکرلیا اور ریٹرننگ افسر کی گاڑی کو آگ لگادی۔

این اے 11 شانگلہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حاجی سید فرین کی شکست پر پی ٹی آئی کارکنوں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ڈی آر او کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔

banner

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

پی ٹی آئی کے مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ ریٹرننگ افسر کی گاڑی کا گھیراؤ اس لیے کیا تھا کہ اس میں جعلی ووٹ موجود تھے۔ جس کی وجہ حاجی سید فرین کی برتری کو ختم کرکے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کو کامیاب کروایا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٰپولیس کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوئے۔

تاہم پولیس نے پی ٹی آئی 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف دیا کہ مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے مظاہرین میں شامل ایک شخص گولی لگنے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ریسکیو اہل کاروں نے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی نے مزید دعویٰ کیا کہ پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں افراد کو غیرقانونی طور پر گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 11 شانگلہ کے 346 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیر مقام کو کامیابی حاصل ہوئی، انہوں نے 59863 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔

یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فرین54311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024