Sunday, December 22, 2024, 3:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی ہوگی

پاکستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی ہوگی

چناؤ کے لئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات صبح 8 بجے شروع ہوگی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں شب کے 12 بجتے ہی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوگیا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی الیکشن مہم کے لیے اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

banner

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے ، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری 2024 کے انتخابات کے لیے چھپوائے گئے لگ بھگ 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

ادھر عام انتخابات کے لیے لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں فوج تعینات کردی گئی ہے، پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر الرٹ رہیں گے۔

حکام کے مطابق الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو پولنگ والے دن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن کے اردگرد 400 میٹر تک کسی بھی قسم کی مہم کی اجازت نہیں ہوگی۔

نیز اسی حدود میں ووٹرز کو قائل کرنے پر اور ان کو ووٹ ڈالنے اور نہ ڈالنے کی التجا کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024