پاکستان میں ایک ہی دن میں بجلی نرخوں میں دو بڑے اضافے کئے ہیں
نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر ایک ہی دن میں دو بار بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے نتیجے میں صارفین فروری کے بلوں پر مزید پانچ روپے فی یونٹ دیں گے جب کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے بلوں پر بھی 2.74 روپے فی یونٹ دیں گے۔
صارفین نئے بلوں کے ساتھ پرانے بلوں کے اضافی واجبات دیں گے جو مجموعی طور پر 125 ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق صارفین سے جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 05 پیسے فی یونٹ چارج کیے گئے تھے جب کہ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت صارفین سے 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کم یعنی پانچ روپے چارج کیا جائیگا۔
نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
فروری کے ایف سی اے کی منظوری سے صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اس کے بعد جمعرات کو ہی نیپرا نے سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کے نام پر اضافے کی بھی منطوری کا اعلان کردیا۔
مالی سال 2023-24 کی دوسری سہہ ماہی یعنی اکتوبر، نومبر دسمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔