Wednesday, September 18, 2024, 9:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات، 32اموات رپورٹ

پاکستان میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات، 32اموات رپورٹ

بلوچستان میں ’رین ایمرجنسی‘ نافذ، خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ

by NWMNewsDesk
0 comment

گزشتہ دو روز میں پاکستان کے تین  صوبوں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران اسمانی بجلی گرنے، کچے مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے  32اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔۔

 خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور صوبے کے بالائی علاقوں میں زمینی راستے منقطع ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

خیبرباڑہ کے علاقے اکاخیل میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین روز میں بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جن میں چار بچے تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے، مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

banner

ضلع اپر اور لوئر چترال میں تین مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی میل تک پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چھتیں گرنے سے 85 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 15 گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں۔ تیز بارشوں سے سب سے زیاوہ واقعات چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ اور باجوڑ میں رونما ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان ارسال کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین اور اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پیر کو بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ متاثرہ اضلاع میں آج اور کل دو دن سکول بند ہوں گے

شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے جنوبی پنجاب میں 16 اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8 اموات ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024