Saturday, November 9, 2024, 12:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69938 بیرل ریکارڈکی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

ملک میں تیل اورگیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈکیا گیا۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69938 بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33845 بیرل، پی پی ایل 10988 بیرل، پی اوایل 4630 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1051 بیرل ریکارڈکی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہفتے کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار714 ایم ایم سی ایف ڈی ،پی پی ایل 623 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 61 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار918 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024