Monday, July 21, 2025, 12:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں جاپانی شہریوں کی گاڑی پر حملہ، پولیس کا دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پاکستان میں جاپانی شہریوں کی گاڑی پر حملہ، پولیس کا دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

گاڑی میں سوار تمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں : کراچی پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی پولیس نے غیر ملکی شہریوں پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار اور اس کے ساتھی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں نے غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی میں سوار تمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔

دہشت گردوں نے گاڑی میں سوار پانچ جاپانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

banner

اب تک کسی تنظیم نے جاپانی شہریوں پر حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

ایس ایس پی طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق غیرملکی شہری اپنی رہائش گاہ سے کام کے مقام پر جا رہے تھے جنہیں دہشت گردوں نے مانسہرہ کالونی میں روکنے کی کوشش کی۔

طارق مستوئی کے مطابق حملے میں دو دہشت گرد ملوث تھے جن میں ایک خودکش بمبار اور دوسرا اسے کور کرنے کے لیے موجود تھا۔

طارق مستوئی کے بقول جاپانی شہریوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا جس کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں جب کہ خودکش بمبار گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے شمالی ضلع شانگلہ کے سرحدی شہر بشام میں چینی انجینئروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں ایک خاتون سمیت پانچ چینی انجینئر اور ایک پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024