Saturday, April 19, 2025, 5:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں سینیٹ الیکشن: مراد سعید، اعظم سواتی، اظہر مشوانی اہل قرار

پاکستان میں سینیٹ الیکشن: مراد سعید، اعظم سواتی، اظہر مشوانی اہل قرار

پی پی اور جے یو آئی ایف کے رہنما بھی سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

پشاور کے اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور مراد سعید کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا

اپیلٹ ٹربیونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بھی اہل قرار دے دیا۔

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اعظم سواتی کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی۔

اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعتراض لگایا گیا ہے کہ آپ اس کے لیے اہل نہیں ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ آپ کا تجربہ نہیں ہے جب کہ درخواست گزار 18 سال سینیٹ کے ممبر رہے ہیں، 2 بار ٹیکنوکریٹ اور ایک بار جنرل نشست پر۔ 2006 سے 2012 تک ٹیکنوکریٹ کے لیے اہل تھے اور 2024 میں اہل نہیں ہیں؟۔ درخواست گزار سینیٹ میں مختلف کمیٹیوں کے ممبر بھی رہے، ججز کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔

banner

جسٹس شکیل احمد نے اعترض کنندہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ ٹیکنوکریٹ کے لیے 16 سال کی تعلیم اور 20 سال کا تجربہ لازمی ہے، یہ سینیٹ کے ممبر رہے ہیں اور مختلف کمیٹیوں کے ممبر بھی رہے ہیں، انہوں نے قانون سازی میں حصہ بھی لیا ہے، اس پر آپ کیا کہتے ہیں؟

وکیلِ اعتراض کنندہ نے عدالت کو بتایا کہ سینیٹ کے ممبر رہے ہیں تو یہ کمیٹیوں کے ممبر بھی رہے ہوں گے، جو بھی ممبر ہوا ہے وہ کمیٹیوں کا بھی ممبر ہوتا ہے، جب ایک شخص غلط بیانی کرتا ہے تو اس پر نااہل قرار دیا جاتا ہے، ان کے خلاف 2 کیسز درج تھے، اس میں ضمانت پر تھے اس کا بھی ذکر نہیں کیا۔

الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کی جنرل نشست کے لئے اپیل منظور کرلی اور انہیں سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست کے لئے اہل قرار دے دیا۔

پشاور کی اپیلٹ ٹربیونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دیا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما نجیب ہارون کی سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اپیل منظور کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی کو بھی سینیٹ انتخابات کیلئےاہل قرار دے دیا ہے۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے کہا ان اعتراض کے لیے اب متعلقہ فورم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، جبکہ اظہر مشوانی کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔

دوسری جانب پی پی پی کی روبینہ خالد، فدا محمد اور قیزر خان سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کے شازیہ اور دلاور خان کو بھی سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024