پاکستان کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید گرئ کی لپیٹ میں ہیں
48 ڈگری کے ساتھ دادو ملک کا گرم ترین شہر رہا۔
سکھرمیں درجہ حرارت 47 ڈگری، نواب شاہ اور سبّی میں 46 ڈگری، ملتان، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں 45 ڈگری، بہاولپور میں 44 ڈگری، تربت میں 42 ڈگری اور بنوں میں 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
آج حیدرآباد میں پارا 42، لاہور میں 41، کراچی میں 37، اسلام آباد اورپشاور میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت21 سے27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شدید گرمی کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
کراچی شہر کے مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک بھی پہنچ گیا ہے ۔
ادھر لاہور کے شہری علاقوں میں ایک سے 2 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ شہر میں 8 سے 10 گھنٹے اور زرعی فیڈرز پر 18سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ پشاور کے شہری علاقوں میں 16 جبکہ دیہی علاقوں میں 20 گھنٹے تک بجلی معطل ہوتی ہے۔