Monday, July 21, 2025, 5:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں صدراتی انتخابات: آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات جمع

پاکستان میں صدراتی انتخابات: آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات جمع

صدارتی انتخاب کے لیے اسلام آباد سے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر مملکت کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف زرداری اور اپوزیشن کی طرف سے محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پریزائیڈنگ افسر کے پاس جمع کرائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے جب کہ بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے تجویز کنندہ اور فاروق ایچ نائیک تائید کنندہ ہیں۔

banner

سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے صدارتی انتخاب کےلیے محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے جو پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے۔

صدارتی انتخاب کے لیے اسلام آباد سے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے علاوہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ اصغرعلی مبارک، وحید کمال اور شہری عبدالقدوس نے بھی صدرِپاکستان کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مارچ کو صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہےجس کے بعد 14 مارچ کو سینیٹ کی 6 نشستوں پر پولنگ ہوگی،

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024