Thursday, September 19, 2024, 5:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں عام انتخابات : ’آزاد‘ کی لیڈ، ن لیگ دوسرے اور پی پی پی تیسرے نمبر پر

پاکستان میں عام انتخابات : ’آزاد‘ کی لیڈ، ن لیگ دوسرے اور پی پی پی تیسرے نمبر پر

الیکشن کمیشن نے 11 گھنٹے کی تاخیر سے 9 فروری کی صبح چار بجے قومی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

الیکشن کمیشن نے 11 گھنٹے کی تاخیر سے 9 فروری کی صبح چار بجے قومی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جس کے بعد سست روی سے نتائج آنا شروع ہوئے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے 241 حلقوں کے غیرحتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر چکا ہے۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 98 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں

مسلم لیگ ن پورے ملک میں 67 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

banner

جبکہ پیپلز پارٹی نے اب تک قومی اسمبلی کی 51 نشستیں حاصل کی ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کا 14 سیٹوں کے ساتھ چوتھا نمبر ہے

جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی نے 2، جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے 2، ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ایک، اور مسلم لیگ (ق) نے 3 نشتیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024