Friday, April 18, 2025, 1:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے

پاکستان میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے

شمالی وزیرستان اور تربت میں امیداوروں پر حملے، 3 افراد ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 104 سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملک کلیم اللہ، ساتھیوں کے ہمراہ اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔

ملک کلیم اللہ نے پی کے 104 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار میر اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے۔

banner

پولیس کے مطابق سابق سینیٹر اور این اے 258 سے قومی اسمبلی کے امیدوار میر اسلم بلیدی تربت میں میر عیسی خان پارک میں معمول کی چل قدمی (واک) کر رہے تھے کہ گاڑی سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی رہنماء کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دو گولیاں لگی ہیں ایک کندھے پر اور دوسری ٹانگ پر خون زیادہ بہہ جانے سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ میر اسلم بلیدی سابق صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کے تایا ہے اور وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024