Friday, November 22, 2024, 12:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، خاندان تماشہ دیکھتا رہا، وڈیو وائرل

پاکستان میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، خاندان تماشہ دیکھتا رہا، وڈیو وائرل

میں نے بہن کی جان بخشی کیلئے منتیں کیں،بھائی اور باپ نہیں مانے : بھائی شہباز

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنے ہاتھوں سے گلہ گھونٹ کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ دلخراش واقعہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں آلو وال میں ماریہ کو بھائی فیصل اور باپ عبدالستار کے ہاتھوں انسانیت سوز مظالم کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے تین منت تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ کسی نے ماریہ کی مدد تک نہیں کی

banner

وائرل وڈیو میں نظر آرہا ہے کہ قتل کی واردات کے بعد باپ نے اپنے قاتل بیٹے کو پانی بھی پلایا

پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان نےاس قتل کے بعد خاموشی سے رات کو ہی مقتولہ ماریہ کی تدفین بھی کردی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتولہ کی قبرکشائی کی تھی جس کے بعد فرانزک کے لیے نمونے لیے گئے۔

ماریہ کے بھائی شہباز اور بھابھی سمیرا نے ملزمان فیصل اور عبدالستار پر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کردیا۔

سمیرا نامی خاتون قتل کے وقت بنائی جانے والی ویڈیو میں بھی نظر آرہی تھیں، جبکہ قتل کی ویڈیو بنانے والا شہباز ہے۔

بھائی شہباز کا کہناتھا کہ میں نے کال کرنے کے بہانے قتل کی واردارت کی ویڈیو بنائی ، قتل کے وقت مقتولہ کے ساتھ میری بیٹی سورہی تھی ، میں نے بہن کی جان بخشی کیلئے منتیں کیں لیکن بھائی اور باپ نہیں مانے

 

مقتولہ ماریہ کے بھائی شہباز نے الزام لگایا کہ پولیس درخواست کے باوجود مدعی نہیں بنا رہی۔

مقتولہ کی بھابھی نے اپنے بیان میں انکشاف کیاکہ مقتولہ ماریہ کا باپ اور اس کا بھائی اسے زیادتی کا نشانہ بناتے تھے ، ہمارے بچے ملزمان کے قبضے میں تھے منع کرنے پر ان کو مارنے کی دھمکی دی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے پاکستان کے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں بھائی نے اپنے باپ اور دیگر افراد کی موجودگی میں اپنی 22 سالہ بہن ماریہ کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کررہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024