Monday, July 21, 2025, 4:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں مئی اور جون میں گرمی کی لہر کا خدشہ، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

پاکستان میں مئی اور جون میں گرمی کی لہر کا خدشہ، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

15 سے 30 مئی کے درمیان درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جاری بیان میں کہا کہ صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری اور سانگھڑ جبکہ صوبہ پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان اور بہاولپور میں گرمی کی لہر کا خطرہ ہے۔

بیان کے مطابق صوبہ پنجاب اور سندھ میں مئی اور جون کے مہینے میں گرمی کی لہر متوقع ہے۔

این ڈی ایم نے کہا ہے کہ 15 سے 30 مئی کے درمیان درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ جون میں 45 سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

banner

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے اور شدید گرمی سے صحت پر بھی متعدد اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق سال 1999 سے 2018 کے درمیان پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں تقریباً 10 ہزار پاکستانی ہلاک ہوئے جبکہ ملک کو 3.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

سال 2015 میں پاکستان کے شہر کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 120 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2022 میں مون سون کی بارشوں سے پاکستان کی تاریخ میں تباہ کن سیلاب آئے تھے جس میں 1700 ہلاک اور تین کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے تھے۔ اس کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھر، سکول اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024