Friday, November 22, 2024, 12:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں مبینہ مقابلے میں ہلاک بالاچ کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او کیخلاف درج

پاکستان میں مبینہ مقابلے میں ہلاک بالاچ کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او کیخلاف درج

مقدمہ پولیس اسٹیشن تربت میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر تربت میں مبینہ سی ٹی ڈی مقابلےمیں ہلاک نوجوان بالاچ مولابخش کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس اسٹیشن تربت میں مقتول بالاچ مولابخش کےوالد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ ایس ایچ او اور دیگر سی ٹی ڈی اہلکاروں کےخلاف درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ سیشن جج تربت نے بالاچ مولا بخش کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

banner

پولیس مقابلہ میں نوجوان بالاچ کی ہلاکت کے واقعہ پر اہلخانہ اور سول سوسائٹی نے میت کے ہمراہ 23 نومبر کو تربت میں احتجاج شروع کیا اور یہ احتجاج کئی روز تک مسلسل جاری رہا۔ مظاہرین نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024