Thursday, November 21, 2024, 3:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں مسجد حملے کا ’سہولت کار‘ پولیس اہلکار نکلا

پاکستان میں مسجد حملے کا ’سہولت کار‘ پولیس اہلکار نکلا

حملے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 30 جنوری کو پشاور کے ایک پولیس کمپاؤنڈ کی مسجد میں ہونے والے خودکش بم حملے کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

ملزم کی شناخت ایک پولیس اہل کار کے طور پر ہوئی ہے۔ حملے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

صوبائی پولیس سربراہ اختر حیات نے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نیوز کانفرنس میں پولیس کانسٹیبل محمد ولی کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملے کے مرکزی سہولت کار پولیس کانسٹیبل محمد ولی عرف عمر کو 2 خودکش جیکٹس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
صوبائی پولیس سربراہ اختر حیات نے کہا کہ ولی نے کالعدم جماعت الاحرار میں شمولیت اختیار کی تھی، ملزم محمد ولی ولد باز میر خان، پشاور کا رہائشی ہے اور 31 دسمبر 2019 کو پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔

banner

انہوں نے بتایا کہ 2021 میں محمد ولی کا کالعدم جماعت الاحرار کے دہشت گرد جنید سے فیس بک پر رابطہ ہوا جس نے اس کی ذہن سازی کی، جس کے بعد ملزم نے جماعت الاحرار میں شمولیت کا ارادہ کیا۔

اختر حیات نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری پیر کو ایک چھاپے میں عمل میں آئی، بقول انکے ولی نے حملے میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کانسٹیبل محمد ولی کو 2 خودکش جیکٹس سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جنوری 2023 کے اخر میں پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں 101 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل تھے۔ مزید 250 زخمی بھی ہوئے تھے.جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024