Friday, November 22, 2024, 4:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں میڈیا پر پابندی،انٹرنیٹ کی آزادی اور اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے: امریکا

پاکستان میں میڈیا پر پابندی،انٹرنیٹ کی آزادی اور اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے: امریکا

پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں : واشنگٹن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔

واشنگٹن میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انتخابی عمل کے دوران پر تشدد واقعات، میڈیا پر پابندی، انٹرنیٹ کی آزادی اور اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے، چاہتے ہیں الیکشن کے عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو آزادانہ،منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق ہے، خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024