Saturday, April 5, 2025, 5:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزید سات مزدور بلوچستان میں قتل

پاکستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزید سات مزدور بلوچستان میں قتل

قتل کئے گئے مزدوروں کا تعلق پنجاب کے شہر ضلع خانیوال سے ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں ایک گھر سے سات مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں

قتل کئے گئے مزدوروں کا تعلق پنجاب کے شہر ضلع خانیوال سے ہے اور مقتولین کی شناخت ساجد، اسد، عدنان، حسیب، مقرب، عنصر اور شان کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ ارسلان نامی شخص زخمی ہے۔

گوادر سٹی پولیس کے مطاق ہلاک اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گوادر سٹی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود سات مزدور موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

banner

پولیس افسر کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب مزدور سربندر کے علاقے میں فش ہاربر جیٹی کے قریب ایک رہائشی کوارٹر میں سو رہے تھے۔
وپر پڑی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو مسافر بس سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024