Thursday, November 14, 2024, 12:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں پولیو وائرس کم نہ ہوسکا، مزید دو شہروں کے نمونے مثبت

پاکستان میں پولیو وائرس کم نہ ہوسکا، مزید دو شہروں کے نمونے مثبت

کراچی اور چمن کے نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ترجمان وزارت صحت

by NWMNewsDesk
0 comment

پولیو وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی، کراچی جنوبی اور چمن کے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے مزید 2 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، جن میں کراچی جنوبی اور چمن شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پولیو کا پھیلاؤ روکنے کا سب سے بہترین طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے، تارکین وطن کی ویکسینیشن کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے، والدین ہر مہم کے دوران بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال پولیو وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024