110
عالمی مارکیٹس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 36 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کےدام بارہ ڈالرفی بیرل تک گر گئے ہیں۔گلف مارکیٹس میں پٹرولیم مصنوعات 88 ڈالرفی بیرل پرآگئیں۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 84 ڈالرفی بیرل کی سطح پر دستیاب ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگا۔
