Monday, June 2, 2025, 8:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

پاکستان میں 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

ن لیگ 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے آگے ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں سے 2 نشستیں (ن) لیگ نے حاصل کیں۔

پیپلزپارٹی اور سنی اتحادکونسل قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئیں، ایک آزاد امیدوار نے بھی قومی اسمبلی کی نشست جیت لی۔

ملک بھر سے صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر انتخابات کے غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق ن لیگ10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے آگے ہے جب کہ پیپلزپارٹی، سنی اتحادکونسل اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست پرکامیابی ملی۔

banner

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024