Sunday, September 8, 2024, 1:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان

پاکستان میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے 1.5 فیصد کمی کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم کر کے 20.5 فیصد کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلا ن کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹ کمی کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 1.5 فیصد کمی کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم کر کے 20.5 فیصد کردی ہے۔

حالیہ کمی ملک میں 4 برسوں کے دوران شرح سود میں ہونے والی پہلی کمی ہے۔

banner

اس سے قبل ملک میں جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار تھی۔

مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی سمجھتی ہے کہ جولائی میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح بدستور کم رہے گی، سخت مانیٹری پالیسی کے سبب مہنگائی پر دباو کم رہے گا۔

پالیسی بیان میں قرض ادائیگی اور سرکاری رقوم کی آمد میں کمی کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرکے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر کیے جانے کا ذکر ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی رقوم سے اسے مزید بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے خطرے کا بھی ذکر کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق حقیقی شرح سود اب بھی مثبت ہے جو مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے ضروری ہے۔ آئندہ مالی سال کی نمو معتدل رہے گی، پائیدار نمو کے لیے زرمبادلہ بفرز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

پالیسی بیان میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد بڑھانے اور سرکاری اداروں کی اصلاحات سے مالیاتی استحکام مضبوط بنانے کا تذکرہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024