پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش سے بچ گیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ شاہین الیون نے نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپننگ بیٹر آج بھی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔
ڈیبیو کرنے والے اوپنر حسیب اللّٰہ تیسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم 13، فخر زمان 33، محمد رضوان 38، محمد نواز 1 اور افتخار 5 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی 1، صاحبزادہ فرحان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 134رنز بنائے۔
نیوزی لیند کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کا تعاقب پاکستانی بولرز نے نیوزی لینڈ کے لیے خاصا مشکل بنا دیا اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز ہی بنا سکی۔
میچ میں نیوزی لینڈ کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی نہ جاسکے اور سب سے زیادہ 26 رنز گلین فلپس نے بنائے۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 3، شاہین آفریدی اور محمد نواز نے دو دو جبکہ زمان خان اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔