Friday, November 22, 2024, 2:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان نے امریکا کی جانب سے ‘خصوصی تشویش کا ملک’ قرار دینے کو مسترد کردیا

پاکستان نے امریکا کی جانب سے ‘خصوصی تشویش کا ملک’ قرار دینے کو مسترد کردیا

پاکستان نے آئین کے مطابق مذہبی آزادی کو فروغ دینےکے اقدامات کیے ہیں، دفتر خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان کو خصوصی تشویش والاکا ملک قرار دینے کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ یہ متعصبانہ اور من مانی تشخیص پر مبنی ہے، اس کا زمینی حقائق سےکوئی تعلق نہیں، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت رکھتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے آئین کے مطابق مذہبی آزادی کو فروغ دینےکے اقدامات کیے ہیں، پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہےکہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کو امریکی محکمہ خارجہ کی فہرست سے پھر نکالا گیا، ایسی امتیازی اور یک طرفہ مشقیں نقصان دہ ہیں، یہ امتیاز عالمی سطح پر مذہبی آزادی آگے بڑھانے کے مشترکہ مقصدکو نقصان پہنچاتا ہے، مذہبی عدم برداشت، زینوفوبیا اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ تعمیری مشغولیت اور اجتماعی کوششوں سےکیا جاسکتا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024