Tuesday, March 18, 2025, 1:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان نے امن کی ہر کوشش کا جواب ’دشمنی اور دھوکے‘ سے دیا: انڈین وزیراعظم

پاکستان نے امن کی ہر کوشش کا جواب ’دشمنی اور دھوکے‘ سے دیا: انڈین وزیراعظم

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ پُرامن تعلقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین وزیراعظم نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہا کہ ’امن کو فروغ دینے کی ہر نیک نیتی سے کی گئی کوشش کا جواب دشمنی اور دھوکے سے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’امن کو فروغ دینے کی ہر نیک نیتی سے کی گئی کوشش کا جواب دشمنی اور دھوکے سے دیا گیا۔‘

پاکستان کے ساتھ تعلقات پر انڈین وزیراعظم مودی نے پرامن تعلقات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں پوری امید ہے کہ وہ تدبر سے کام لیں گے اور امن کا راستہ منتخب کریں گے۔‘

نریندر مودی نےچین سے متلعق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر، اعتماد، جوش اور توانائی واپس آئے گی۔‘

banner

دونوں ممالک سنہ 2020 میں ہونے والی سرحدی جھڑپ سے پہلے جیسے تعلقات بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’لیکن یقیناً اس میں کچھ وقت لگے گا، کیونکہ پانچ سال کا وقفہ ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کے اختلافات ’تنازعات میں تبدیل نہ ہوں۔‘

نریندر مودی نے پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری مدت صدارت کے لیے ’بہت زیادہ تیاری کر کے آئے ہیں۔‘ انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت کی ہے جب امریکہ انڈیا کے ساتھ تجارت پر ٹیرف عائد کرنے جا رہا ہے۔

وزیراعظم مودی نے اتوار کو امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں ٹرمپ کی دوسری مدت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے کہیں زیادہ تیار نظر آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’صدر ٹرمپ کے ذہن میں ایک واضح روڈ میپ ہے جس میں اچھی طرح سے طے شدہ اقدامات ہیں، ہر ایک اسے ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے جو اُن کو اپنے مقاصد کی طرف لے جائے۔‘

نریندر مودی نے کہا کہ ’ان کا ‘امریکہ فرسٹ’ کا جذبے اس کا عکاس ہے، جیسا کہ میں قوم کو پہلے مانتا ہوں۔ میں سب سے پہلے انڈیا کے لیے کھڑا ہوں، اور اسی لیے ہم بہت اچھے طریقے سے جڑے ہوئے ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024