Monday, December 23, 2024, 9:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان نے جنوبی افریقا کو وائٹ واش کردیا

پاکستان نے جنوبی افریقا کو وائٹ واش کردیا

جنوبی افریقا کی ٹیم 308 رنز کے تعاقب میں271 رنز بنا کر 42 ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا۔

سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 271 رنز بنا کر 42 ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ بارش رکنےکے بعد ٹاس ہوا تو جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ شروع ہونے کے بعد دوبارہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور 3 اوورز کم کردیئے گئے۔

banner

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹ پر 308 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 53 اور بابر اعظم نے 52 رنز بنائے، نائب کپتان سلمان آغا 48 اور طیب طاہر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اننگ تاخیر سے شروع ہونے پر پاکستان کا ایک رن کم ہوگیا اور جنوبی افریقا کو 308 رنز کا ہدف ملا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے رابادا نے تین، مارکو ینسین اور فوٹیون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 308 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن نے 81 رنز اسکور کیے، ریسی وینڈرڈیسن 35، ٹونی ڈی زورزی اور مارکو جینسن 26-26 رنز جبکہ کوبن بوش 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے اپنے 8 اوورز میں 52 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور محمد حسنین کے حصے میں 1-1 وکٹ آئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024