Thursday, September 19, 2024, 7:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان نے حوثی حملوں کیخلاف ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مسترد کردی

پاکستان نے حوثی حملوں کیخلاف ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مسترد کردی

پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی کو حوثیوں کےخلاف امریکی کارروائی سے جوڑنا پروپیگنڈا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مسترد کردی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے جہازوں کی بحیرہ عرب میں تعیناتی ٹاسک فورس 153 سے جوڑنے میں حقیقت نہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی کو حوثیوں کےخلاف امریکی کارروائی سے جوڑنا پروپیگنڈا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف ٹاسک فورس 153 بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن پاکستان نے ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مستردکردی تھی۔

banner

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان بحیرہ احمر میں ٹاسک فورس 153 اورآپریشن پراسپیرٹی گارڈین کاحصہ نہیں، حوثیوں کےخلاف امریکی اتحادی حملوں کا پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی سے تعلق نہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان ٹاسک فورس 153 سمیت ایسے کسی اتحاد میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتا جو مسئلہ فلسطین کے خلاف ہو۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024